نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی سپریم کورٹ نے نیوز کلک نامی نیوز ویب سائٹ کے بانی اور چیف ایڈیٹر پربیر پورکیاستا کی کالے قانون کے تحت گرفتاری اور انکے ریمانڈ کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس بی آر گوائی اور سندیپ مہتا پر مشتمل بھارتی سپریم کورٹ نے نیوز کلک کے بانی پربیر پورکیاستا کے خلاف کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج مقدمے کی سماعت کی ۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے نوٹ کیاکہ گزشتہ سال 4 اکتوبر کو ریمانڈ آرڈر پاس کرنے سے پہلے اپیل کنندہ یا اس کے وکیل کو ریمانڈ کی درخواست کی کاپی فراہم نہیں کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے نیوزکلک کے بانی کی کالے قانون کے تحت گرفتاری اور اس کے بعد کے ریمانڈ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا۔