اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان نئے بیل آوٹ پیکج کے لیے مذاکرات جاری ہیں ‘پاکستان نے آئی ایم ایف کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کے آپریشنز میں شفافیت کی یقین دہانی کرادی ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی میں سرمایہ کاری پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ فریم ورک کے تحت کی جائے گی‘ایس آئی ایف سی فورم کے ذریعے سرمایہ کاری کے غیر مساوی مواقع پیدا نہیں ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ کسی قسم کی ترغیبات یا گارنٹی شدہ واپسی کا کوئی وعدہ نہیں کیا جائے گا، ایس آئی ایف سی کے لیے عالمی معیار کے مطابق شفافیت کا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔