• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء شکاگو نے حقوق کیلئے جانوں کی قربانی دی‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے یکم مئی شہدائے شکاگو کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کیلئے جانوں کی قربانی دی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر معاشرے میں مزدوروں کی اپنی اہمیت ہے جہاں مزدور خوشحال ہوں وہاں کا پورا معاشرہ خوشحال ہوتا ہے۔ محنت کش طبقہ ملک کا اصل سرمایہ ہے ،جو ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا محنت کش مشکلات سے دوچار ہے ۔، بدقسمتی سے مزدور کے لئے کوئی سہولیات، مراعات اور معاوضہ نہیں اور تمام مراعات سرمایہ داروں اور اشرفیہ طبقے کے لئے ہیں۔دن بدن بڑھتی مہنگائی نے مزدور طبقے کی زندگی میں شدید مشکلات پیدا کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت مزدوروں کیلئے باوقار روزگار کے مواقع پیدا کرے اورکم ازکم اجرت اتنی ہو کہ ضرویات زندگی بھی میسر ہوں ۔
کوئٹہ سے مزید