سابق وزیراعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے انتخابات میں اپنی شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔
وفاقی وزیرا طلاعات پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی پرلگائےجانےوالےالزمات بےبنیاداورغلط ہیں،
وفاقی وزراکی الزام تراشی الٹاچورکوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔
پرویز رشید نے الزام عائد کیا تھاکہ شکست کے ڈر سے پیپلزپارٹی کی حکومت آزاد کشمیر میں بے امنی پھیلارہی ہے، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی نگرانی میں ن لیگ کے لوگوں کو قتل کیا جارہاہے۔
جو اب میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اصل میں وفاقی حکومت کی ایماپرپیپلزپارٹی کےکارکنوں پرحملےکیےجارہےہیں۔