کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک کو بحران سے باہر لانے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا،اس وقت ملک معاشی طور پر درست سمت کی جانب بڑھنا شروع ہوگیا ہے ایسے میں کسی قسم کی تحریک اور احتجاج ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں،سعودی ولی عہد کے دورے پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی،مسلم لیگ کی موجودہ حکومت نے مشکل حالات میں جس طرح ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی کوشش کی ہے اس کے جلد اچھے نتائج سامنے آئیں گے،پارٹی کے قائد نواز شریف کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے کہ حکومت میں شامل پارٹی رہنمائوں کو پارٹی میں عہدہ نہیں دیا جائے گا خوش آئند ہے اس سے مسلم لیگ ن کو سیاسی طور پر مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔