• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم عبدالستار ایدھی سے منسوب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے  ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کو  معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی سے منسوب کردیا ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن  کے صدر بریگیڈیئر ( ر) خالد کھوکھر نے اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ  مرحوم عبدالستار ایدھی  پاکستان کی پہچان ہیں ان کی خدمات ہمارے لئے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اسی لئے عبدالستار ایدھی  کے شہر کراچی میں ہاکی کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کو ان سے موسوم کیا جارہا ہے جو ان کی خدمات کے اعتراف میں کچھ بھی نہیں ہے، تاہم اس میدان میں ہونے والے مقابلوں سے ملک کے اس عظیم  ہیرو کو خراج  عقیدت پیش کرنے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین