• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، 77 نشستیں متاثر ہونے کا امکان

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی کو الاٹ 77 مخصوص نشستیں متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 

واضح رہے کہ سیاسی جماعتوں کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 مخصوص نشستیں اضافی الاٹ کی گئی ہیں۔ 

قومی اسمبلی کی 23 مخصوص نشستوں پر ارکان کی نشستیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

قومی اسمبلی میں خواتین کی 20، اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستیں متاثر ہونے کا امکان ہے، قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی 12، کے پی سے 8 نشستیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

ادھر پنجاب اسمبلی میں 27 مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت متاثر ہوسکتی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اور 3 اقلیتی نشستیں متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 

خیبر پختونخوا اسمبلی میں 25 مخصوص نشستیں متاثر ہوسکتی ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 نشستیں متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 

سندھ اسمبلی میں 2 نشستوں پر ارکان کی رکنیت متاثر ہوسکتی ہے۔

قومی اسمبلی میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایف کو 23 اضافی نشستیں دی گئیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں 15 مخصوص نشستیں اضافی الاٹ کی گئیں۔ اسے خواتین کی 14، اقلیتی ایک مخصوص نشست اضافی دی گئی۔

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو 5 اضافی نشستیں الاٹ کی گئیں، پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 2، اقلیتی ایک نشست اضافی دی گئی۔

جے یو آئی کو قومی اسمبلی میں 3 اضافی مخصوص نشستیں الاٹ کی گئیں۔ جے یو آئی کو خواتین کی 2، اقلیتی ایک مخصوص نشست اضافی الاٹ کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید