• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستیں نہ ملنے کا ذمہ دار کون؟ PTI میں اختلافات، میرے پاس کہنے کو بہت کچھ، حامد رضا

پشاور،اسلا م آباد(نیوزایجنسیاں)پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا ذمہ دار کون؟ اس معاملے میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

 ترجمان معظم بٹ نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کی ذمہ داری قاضی انور ایڈووکیٹ اور مشال یوسفزئی پر ڈال دی۔معظم بٹ نے کہا کہ اس طرح کی کارگزاری کے ایسے ہی نتائج آتے ہیں.

 دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیر افضل خان مروت کی جانب سے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کو غلطی قرار دینے پر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی سے ناراض ہوگئے۔ 

صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دوست معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے، میرے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے، فضول میں میڈیا پبلسٹی کیلئے عمران خان کا برانہیں سوچ سکتا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ نے مخصوص نشستوں نہ ملنے کی زمہ داری پارٹی کے سینئر وکیل قاضی انور ایڈوکیٹ پر ڈال دی

 ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ نے کہا کہ مخصوص نشستوںکیلئے ہمارے وکلا کی فارمولیشن ٹھیک نہیں کی گئی تھی، ورنہ یہ ہو ہی نہیں سکتا تھا کہ ہمیں مخصوص نشستیںناملیں۔

اہم خبریں سے مزید