• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈز چکلالہ و راولپنڈی کا اجلاس‘ مختلف مسائل پر غور

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ و راولپنڈی کے ممبران کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بورڈز کی پالیسیوں‘ کینٹ ایریاز میں خان پور ڈیم سے پانی کی قلت اور غیر منصفانہ تقسیم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کینٹ بورڈ راولپنڈی کے وائس پریزیڈنٹ ملک منیر احمد، ملک طاہر ایوب، ملک امجد، چوہدری عبدالشکور، ملک صغیر احمد، ملک عمران، ارشد محمود قریشی، حافظ حسین احمد اور خرم گل جبکہ چکلالہ کینٹ بورڈ کے ممبران میں خالد مرزا وائس پریزیڈنٹ، راجہ عرفان امتیاز، چوہدری چنگیز ودیگر شریک تھے۔
اسلام آباد سے مزید