• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پیپلز پارٹی فریق نہیں، نیر بخاری

نیر بخاری(فائل فوٹو)۔
نیر بخاری(فائل فوٹو)۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پیپلز پارٹی فریق نہیں ہے۔ 

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیاسی لیڈرز کو مذاکرات پر یقین رکھنا چاہیے۔ موجودہ ملکی حالات میں مذاکرات ہونے چاہئیں۔ صدر آصف زرداری نے مشترکہ اجلاس میں بھی مذاکرات کی بات کی تھی۔ 

نیر حسین بخاری نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کےلیے مذاکرات ضروری ہیں۔ 

انھوں نے کہا احتجاج مولانا فضل الرحمان کا آئینی حق ہے، تاہم مذاکرات کے لیے مولانا فضل الرحمان سے حکومت بات کرے۔

قومی خبریں سے مزید