• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رؤف حسن نے پی ٹی آئی پر انتشار پھیلانے کا الزام مسترد کردیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترجمان رؤف حسن نے اپنی پارٹی انتشار پھیلانے کے الزامات مسترد کردیے۔

نعیم پنجوتھا ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رؤف حسن نے 9 مئی کے واقعات کی عدالتی تحقیقات کا ایک بار پھر مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات ایک غیر جانبدار کمیشن کرے، پی ٹی آئی پر انتشار پھیلانے کے الزامات رد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈر 9 ماہ سے قید ہے، ہم انتشار نہیں چاہتے۔ ہماری کوشش ہے کہ انتشار کے بجائے پارٹی قیادت اور کارکنان قانونی راستے سے باہر آئیں، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی عزت ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک برس سے 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کررہے ہیں، پوچھتا ہوں کہاں ہیں وہ مناظر جو 9 مئی کو کیمروں نے محفوظ کیے تھے؟

انہوں نے استفسار کیا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کس کا جرم چھپانے کےلیے غائب کی گئی ہے؟

نعیم پنجوتھا نے کہا کہ انتخابی دھاندلی پر بھی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ گندم اسکینڈل کی قومی احتساب بیورو ( نیب ) سے تحقیقات کرائی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید