• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں 4 افراد قتل، ٹریفک حادثات میں 3 جاں بحق

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار )جڑواں شہروں میں چار افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ تین افراد ٹریفک حادثات کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ تھانہ نیلور کی حدود ٹھنڈا پانی میں ممبر خضر کو قتل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ممبر خضر کو پرانی دشمنی پر قتل کیا گیا ۔ ۔تھانہ گولڑہ کے علاقے ڈھوک چورا کے قریب عبدالغنی کے 15سالہ بیٹے اسماعیل کو جمیل ، راضی خان ، دینو اور ستلک نے قتل کر دیا ۔تھانہ ترنول کے علاقے ٹول پلازہ کے قریب رفیع اللہ کے 77سالہ والد نور شاہد خان کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا ۔اسی تھانے کے علاقے ڈھوک کشمیریاں میں اختر محمود بٹ کی دس سالہ بیٹی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گئی ۔ راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کے علاقے پنڈ سنگڑال میں 28سالہ طارق کو قتل کر دیا گیا ۔تھانہ گوجر خان کے علاقے میں ناصر محمود کا بھتیجا زین العابدین تیز رفتار ٹرک سی 2922کی زد میں آ کر چل بسا ۔تھانہ جاتلی کے علاقے دولتالہ موٹر پر ماریا کوثر کا خاوند خرم شہزاد تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا ۔ تھانہ نصیر آباد کے علاقہ ڈھوک گجراں میں فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم سلیم خان سر میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان قیصر اور یاسر موقع سے فرار ہو گئے۔ ملزمان کی بہن نے زخمی سلیم خان کے بھائی ندیم سے پسند کی شادی کر رکھی ہے۔
اسلام آباد سے مزید