• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیل پاکستان کا مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا،شیل پاکستان لمیٹڈ (ایس پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے مالی سال 2024ء کی پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ سال کے اِسی عرصے میں، 4,762 ملین روپے کے بعد از ٹیکس نقصان کے مقابلے میں 314 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایاہے۔موبیلٹی (Mobility)کے کاروبار نے5نئی سائٹوں کے آغاز کیساتھ اپنے نیٹ ورک میں اضافہ کیا اور 13 سائٹوں کی بحالی کا کام کیا۔اس کے علاوہ کاروبار نے نیٹ ورک میں 13نان فیول ریٹیل سہولیات کابھی اضافہ کیا۔