• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی آم کی پیداوار میں رواں سال بھی کمی ہونے کا انکشاف

فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان کی آم کی پیداوار میں رواں سال بھی کمی ہونے کا انکشاف، پیداوار میں کمی کی وجہ سے ایکسپورٹ کا ہدف بھی کم کر دیا گیا، آموں کی ایکسپورٹ گھٹانے سے پاکستان کو لاکھوں ڈالرز نقصان ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے رواں سیزن آم کی برآمد کا ہدف ایک لاکھ ٹن مقرر کیا ہے۔آم کی ایکسپورٹ کا آغاز 20 مئی سے ہوگا، روایتی منڈیوں کے ساتھ چین، امریکا، ترکی، جاپان کی ویلیو ایڈڈ مارکیٹ پر توجہ مرکوز کی جائیگی، ایران، افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستیں بھی آم کی ایکسپورٹ کا ہدف پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرینگی۔

ملک بھر سے سے مزید