• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان یو این سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے انتخاب میں حصہ لیگا، منیر اکرم

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ پاکستان2025-26، کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیرمستقل نشست کے حصول کیلئے انتخاب لڑرہا ہے۔ انہوں نے امریکہ میں قائم پاکستانی طلبہ کی تنظیم سے ایک ورچوئل گفتگو میں کہاکہ اس نشست پر انتخاب پاکستان کو ترقی پذیر ملکوں کی امنگوں اور حقوق کی ترجمانی کرنے اور مشرق وسطیٰ اورافریقہ میں امن وسلامتی کی کوششوں کوآگے بڑھانے کا موقع فراہم کریگا ۔ سفیر منیراکرم نے طلبہ تنظیم کو اقوام متحدہ کی اقتصادی اورسماجی کونسل کی صدارت ، سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت اور جی77کی سربراہی سمیت ادارے میں پاکستان کے بھرپور کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2025-26کی مدت کے لئے سلامتی کونسل کی 10غیر مستقل نشستوں میں سے پانچ کیلئے انتخابات 6جون کو ہوں گے، پاکستان کو 55رکنی ایشین گروپ کی حمایت حاصل ہے۔

ملک بھر سے سے مزید