• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کی عارضی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ چارجز کی سماعت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے۔ الیکٹرک کی جانب سے جولائی 2023تا مارچ 2024کی مدت کے لیے دائر کی گئی عارضی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست کی عوامی سماعت 9 مئی 2024کرے گا مجوزہ ایف سی اے کا اوسطاً ماہانہ اثر 1.6سے 2روپے پڑنے کا امکان ہے کے الیکٹرک اعلامیے کے مطابق کے۔ الیکٹرک نے تین زاویوں پر مبنی ایف سی اے دائر کیا ہے، جس میں کسی ایک کی منظوری کی نیپرا اتھارٹی سے درخواست کی گئی ہے ایف سی اے کا انحصار جنریشن مکس میں تبدیلیوں اور بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر ہوتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید