• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود آباد کی رہائشی لڑکی کا اپنے باپ پر زیادتی کا الزام

کراچی( اسٹاف رپورٹر )محمود آباد کی رہائشی لڑکی کا اپنے باپ پر زیادتی کا الزام،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق محمود آباد کی رہائشی 17سالہ لڑکی نے تھانہ بلوچ کالونی میں اپنے باپ کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ اس کا باپجب وہ سات آٹھ برس کی تھی اس وقت سے اسکے ساتھ فحش حرکتیں کرتا تھا لیکن میں والدہ کی وجہ سے کسی کو نہیں بتاتی تھی۔لڑکی نے بتایا کہ میری شادی سال 2021 میں ہوئی جس کے بعد جب میں گھر آئی تواس وقت بھی والد نے میری ساتھ زبردستی زنا کیا جبکہ اس کے بعد بھی وہ یہ حرکتیں کرتا رہا۔مدعیہ کے مطابق بدھ 8 مئی کو بھی والدہ گھر پر موجود نہیں تھی کہ والد نذیر احمد نے زبردستی زنا کیا جس کے بعد میں نے اپنی والدہ کو بتایا اور اب مقدمہ درج کروانے تھانے آئی ہوں۔پولیس نے دفعہ 376ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے پاس وڈیو ثبوت بھی موجود ہے جبکہ لڑکی کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید