• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی فصل اترتی ہے تو انہیں مناسب قیمت نہیں ملتی، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کسان کو دن رات محنت کرنے کے باوجود جب گندم کی فصل اترتی ہے تو انہیں مناسب قیمت نہیں ملتی ہے اب اس ظلم کے نظام کو ختم ہونا چاہیے ، انہوںنے کہا کہ کسانوں نے بلیک پر کھاد خرید کرفصل کی آبیاری کی مگرحکو مت ا ن سے گندم خریدنے کے لیے تیار نہیں ہے ، سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سندھ کے حکمران کاشتکاروں کو کرپٹ حکومتی ایجنٹوں اور ٹھیکیداروں کے ظلم و زیادتی اور تباہی سے بچائے اور سندھ میں فوری طور پر کاشتکاروں کو سرکاری باردانہ فراہم کرکے تمام خریداری مراکز کھولے جائیں۔

ملک بھر سے سے مزید