• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولوی جی ہسپتال کا گیس کنکشن منقطع’ ہاسٹلز مکین مشکلات کا شکار

پشاور( وقائع نگار) مولوی امیر شاہ ہسپتال کاگیس کنکشن لاکھوں روپے عدم ادئیگی کی بناء پر منقطع کردیاگیا جسکی وجہ سے ڈاکٹرز اور نرسنگ ہاسٹلز کے مکین گزشتہ 2ہفتوں سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہاسٹلز مکینوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس نہ ہونے کے باعث سکول کے بچے اور ڈاکٹرز ونرسنگ سٹاف بغیر ناشتہ کے ڈیوٹیوں کیلئے جانے پر مجبور ہیں نرسنگ ہاسٹل کے کمروں میں کچن کی سہولت موجود نہیں ہے جسکی وجہ سے ہاسٹلز مکین کمروں کے اندر گیس سلنڈر جلانے پر مجبور ہیں جو کہ کسی بھی خطرے اور حادثے سے خالی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہسپتال انتظامیہ بلز کی ادائیگی اور گیس بحالی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے انہیں سٹاف کی کوئی فکر نہیں بلکہ انتظامیہ ان پر گیس وبجلی بند کرنے کے درپے ہے اگر انتظامیہ کی یہی روش رہی تو جلد ہی بجلی بھی بند کردی جائے گی ۔
پشاور سے مزید