• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، حاجی امان اللّٰہ خان

پشاور ( وقائع نگار)پشاور کے رکشہ ڈرائیور یونینز کے رہنماؤں نے انتظامیہ کی جانب سے رکشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کو رکشہ ڈرائیوروں کے معاشی قتل کے مترادف قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ رکشوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور غریب رکشہ ڈرائیوروں کو روزگار کرنے دیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے اس سلسلے میں پشاور رکشہ ڈرائیور یونین اور رکشہ ڈرائیورز ورکرز یونین کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا اجلاس میں صدور حاجی امان اللہ خان اور حاجی باز محمد سید یونس اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ رکشوں کے خلاف جاری کاروائیاں ظالمانہ ہے،جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا،کئی ہزار گھرانے سے اس سے متاثر ہونگے، بیورو کریسی کی عیاشیاں رکشہ ڈراؤروں کے خلاف کاروائیوں پر بھی پوری نہیں ہونگی
پشاور سے مزید