• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام فری ٹیوشن سنٹر کا آغاز

پشاور( جنگ نیوز)ءفلاحی تنظیم دیر ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیراہتمام قریشی ٹاؤن گلبہار 4 میں فری ٹیوشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جس میں پرائمری تا دہم تمام مضامین مفت پڑھائے جائیں گے جبکہ اگلے مرحلے میں اسے انٹرمیڈیٹ، ڈی کام اور ڈگری کلاسز تک بھی توسیع دی جائے گی۔ گورنمنٹ کامرس کالج کے پروفیسر نورالہادی قریشی کی زیر نگرانی غریب بچوں کے لئے مفت ٹیوشن کا افتتاح ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں ہوا جس میں تنظیم کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تعلیم کی اہمیت پر تقریری مقابلہ بھی ہوا جبکہ سیکرٹری سپورٹس گل بادشاہ نے ٹیوشن سنٹر کے بچوں اور اساتذہ کے مابین رسہ کشی کا ایک دلچسپ مقابلہ کرایا۔ تنظیم کے سرپرست حاجی فاتح زرگل، صدر حاجی سلطان یوسف عرف دیر لالاجی، جنرل سیکرٹری ماسٹر ظاہر شاہ اور چیئرمین مجلس عاملہ حاجی محمد سعید نے والدین کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہی دلائی اور لوگوں سے تعاون کی اپیل کی نیز بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر آکسفورڈ انسٹیٹیوٹ نے آرگنائزیشن کی سفارش پر انگلش لینگویج اور DIT کیلئے داخلوں اور ٹیوشن فیس میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر ممتاز سیاسی و سماجی رہنما سراج الدین قریشی نے فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔
پشاور سے مزید