اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار (آج) پیر کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کریں گے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران کا تقرر اتفاق رائے سے کرنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان (آج) پیر کو رابطہ ہو گا ۔ وزیرخزانہ اسحا ق ڈار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کریں گے اورا نہیں حکومتی ناموں سے آگاہ کریں گے ۔وفاقی وزیر اطلا عا ت پرویز رشید نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے حوالے سے اتفاق رائے پید ا کرنے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ناموں پر اپوزیشن لیڈر کو اعتماد میں لے رہے ہیں۔