• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ سے آج، پہلا ٹی ٹوئنٹی، پلانز آزمانے کا آخری موقع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کی تیاریاں اب آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ 

گرین شرٹس کے پاس میگا ایونٹ کیلئے تیاریاں اور پلانز آزمانے کا یہ بہترین موقع ہے۔ آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعے کی شام ڈبلن میں کھیلاجائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ 

کوچ اظہر محمود نے کہا کہ ہم نے مڈل اوورز کی تیاری کی ہے۔ پہلے میچ میں توقع ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہوں گے ، اسپنرز میں شاداب خان اور عماد وسیم کی شمولیت یقینی ہے

بابر اعظم اور بائیں ہاتھ کے صائم ایوب اننگز کا آغاز کریں گے۔ محمد رضوان، جو وکٹ کیپنگ گلوز پہنیں گے اور تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا امکان ہے ۔ اعظم کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

اسپورٹس سے مزید