ہالا (نامہ نگار) سیلفی لیتے ہوئے 2نوجوان دریا میں گرکر ہلاک ہو گئے تیسرے کو بچا لیا گیا۔مرنے والوںکے نام 22سالہ عادل عرف مظہر میمن اور 23سالہ آفاق عمرانی بتائے گئے ہیں، مظہر میمن حیدر آباد سے بطور مہمان آیا تھا ۔ عینی شاہد شکیل ملک کے مطابق تین نوجون دریائے سندھ کے کنارے کھڑے ہوکر سیلفیاں بنا رہے تھے کہ پائوں پھسلنے سے دریا میں گر گئے موقع پر موجود ملاحوں نے ایک نوجون کو زندہ نکال لیا تاہم دو ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ مقامی غوطہ خوروں نے کئی گھنٹے بعد مظہر میمن کی لاش برآمد کر لی ۔ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کی تلاش کیلئے مقامی انتظامیہ نے ساتھ دریائے سندھ پر کیمپ قائم کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ گرمیوں کے رواں موسم کے دوران دریائے سندھ میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعدادآٹھ ہوگئی ہے ۔