• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو رجیم ماورا قانون حکومت بن چکی، منیر اکرم

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) اقوام متحدہ میں پاکستان کےسفیر منیر اکرم نے نمائندہ جنگ/جیو عظیم ایم میاں کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت عالمی قوانین کی بے شمار خلاف ورزیاں کرکے ایک ماورا قانون (OUTLAW)حکومت بن گئی ہے ، نیتن یاہور اور ان کی کابینہ کے انتہا پسند ساتھی غزہ کی جنگ کو روکنے کی راہ میں سب سے بڑی ہیں۔ عرب ممالک کی جانب سے 10؍ مئی ’’آج‘‘ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی فلسطین کے بارے میں مسودہ قرارداد کی منظوری کے امکانات روشن ہیں۔ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے نفاذ کے بارے میں ویٹو کا حق رکھنے والے پانچ رکن ممالک میں اتفاق رائے کا نہ ہونا نفاذ میں ناکامی کی بہت بڑی وجہ ہے۔غزہ کی جنگ کو بند کرانے میں اقوام متحدہ کی ناکامی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سفیر منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونس لاور جنرل اسمبلی نے قراردادوں کے مسودوں کے ذریعے اپنا رول تو ادا کیا ہے البتہ ویٹو کا اختیار رکھنے والے رکن ممالک میں اتفاق رائے نہ ہونا اس سلسلےمیں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے بتایا کہ 10؍ مئی (آج) جنر لاسمبلی کے خصوصی اجلاس میں فلسطین کے بارے میں پیش کی جانے والی قرارداد کی دو تہائی رکن ممالک کی اکثریت کی حمایت سے منظوری کے امکانات روشن ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید