• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو میں انڈور اسپورٹس گالا 2024 کا انعقاد

کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی ، مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام انڈور اسپورٹس گالا2024کا انعقاد کیا۔ جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیر نےطالبعلموں کو کھیلوں میں مہارت حاصل کر کے انٹرنیشنل لیول پہ کھیلنے کی تجویز دی اورکھیلوں کے مقابلوں کو سراہا۔ انچارج کیمپس جامعہ اردو پروفیسر ڈاکٹرمحمد زاہد نے کہا کہ اس شدید گرمی کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں طلباءکی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ مشیر امور طلباءڈاکٹر سعدیہ خلیل مزید اسپورٹس کے پروگرام کرانے میں اپنا کرادار ادا کریں، جس میں کرکٹ،ہاکی،فٹبال اور دیگر آؤٹ ڈور پروگرام کرائے جائیں۔

ملک بھر سے سے مزید