• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپو سینٹر کا اے سی کام نہیں کر پایا، ملازمت میلہ وبال جان بن گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت ایکسپو سینٹر میں ہونے والا ملازمت میلہ ایکسپو سینٹر کی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے شرکاء کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور وبال جان بن گیا، ایکسپو سینٹر کے ہال کا اے سی کام ہی نہیں کرپایا۔ شدید گرمی اور حپس میں دور دراز سے آئے ہوئے طلبہ کا برا حال ہوگیا، اور وہ سارا وقت پسینے میں بھیگے رہے جب کہ سیکڑوں طلبہ میلہ چھوڑ کر چلے گئے۔چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع ے بار بار کہنے کے باوجود اے سی کو درست نہیں کیا گیا بلکہ یہ کہہ کر جان چھڑائی گئی کہ طلبہ کی تعداد زیادہ ہے اس لیے اے سی ٹھیک کام نہیں کررہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید