• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 9 مئی کیخلاف پنجاب، سندھ، بلوچستان اسمبلی میں کثرت رائے سے قراردادیں منظور

لاہور، کراچی، کوئٹہ( نمائندہ خصوصی، ایجنسیاں) سانحہ 9مئی کیخلاف پنجاب ،سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں کثرت رائے سے قراردادیں منظور کرلی گئیں۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے سانحہ 9مئی کے حوالے سے قرارداد پیش کی۔ ایوان میں قرارداد پیش ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر احتجاج کیا اور اسپیکر کی ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔اس دوران اپوزیشن اراکین نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرائیں ۔

ملک بھر سے سے مزید