• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ ،سابق چیئرمینCDAتوہین عدالت کیس سے ڈسچارج

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستارنے سابق چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کو توہین عدالت کیس سے ڈسچارج کر دیا ،دوران سماعت کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کر دیا گیا ہے، عدالتی احکامات تاخیر سے ملے جس کے باعث تاخیر ہوئی۔ عدالت نے ان کو جاری کر دہ توہین عدالت کا شو کاز نوٹس ختم کر دیا۔ واضح رہے سابق چیئرمین سی ڈی اے نے شہریوں کے پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد کی تھی، شہریوں نے اس اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس پر ہائیکورٹ نے بغیر کسی وجہ کے شہریوں کے پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی غیر قانونی قرار دی تھی ۔
اسلام آباد سے مزید