• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھیکیداراور تاجر قتل، اڈیالہ کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا

راولپنڈی ،گوجر خان‘ بیول(سٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ) 29سالہ ٹھیکیدار کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا، ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیکٹر فور کے جنگل ایریا سے اتوار کو محمد احسان کی نعش ملی۔  انجمن تاجران بیول کے نائب صدر چوہدری عمران کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ اڈیالہ جیل کاقیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق تھانہ صدرواہ کے 9سی کے مقدمہ کے قیدی کامران خان  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال میں داخل تھا ۔