کوئٹہ ( نمائندگان جنگ) گوادر سربندر کوارٹر میں سوئے ہوئے ٗ چچا بھتیجے سمیت آٹھ مزدورں پر دہشت گردوں کی فائرنگ سات جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔ مکان میں گھس کر انہیں نشانہ بنایا گیا، واردات کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، جاں بحق ہونے والے افراد حجام تھے تعلق خانیوال سے تھا پولیس سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق گوادر کے علاقے سربندر میں کالونی کے کوارٹر میں رہائش پذیر آٹھ حجام چچا شان اسکا بھتیجا عنصر عباس ٗ اسد اور حسیبٗ ٗمکرم ریاض ٗ عدنان اور ارسلان سوئے ہوئے تھے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک درجن سے زائد دہشت گرد کوارٹر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں ٗ شان اسکا بھتیجا عنصر عباس ولد حق نواز ٗ اسد ٗ حسیب ولد حبیب الرحمن ٗمکرم ریاض ولد محمد ریاض ٗ عدنان ولد مقبول احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ارسلان ولد حاجی امین شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیر ے میں لے کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا۔