• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان میں سینما گھر اجڑ گئے ،تفریح کی سہولیات میسر نہ ہونے سے شہری مسکرانا بھول گئے

ڈیرہ غازیخان (نما ئندہ جنگ  ) ڈیرہ غازی خان میں سینما گھر اجڑ گئے ،تفریح کی سہولیات میسر نہ ہونے سے شہری مسکرانا بھول گئے ، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں تفریح کی سہولیات کی عدم فراہمی سے موجودہ مہنگائی اور بیروزگاری کے حالات کے باعث شہری پریشا  نی   ،ٹینشن اور فرسٹیشن کا شکار ہو گئے  تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ غازیخان کے کل چار سینما گھروں میں سے تین سینما گھر مستقل طور پر مسمار کر کے پلازہ و دیگر مارکیٹیں قائم کر دی گئیں ۔ بچ جانیوالے واحدسینماگھر میں بیٹھنے کیلئے کرسیاں ہیں نہ ہی سینما کی چھت ، پنکھے ، گندگی اور تعفن کی وجہ سے سینما میں مختلف جگہوں پر گھاس اگ آئی ، انتہائی بوسیدہ عمارت کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے سینما گھروں کی بندش سے شہریوں کیلئے جہاں تفریح خواب نظر آتی ہے وہاں ٹیکس کی مد میں بھی قومی خزانہ کو سالانہ لاکھوں کے نقصان کا سامنا ہےسینما جو کہ 16سال قبل 2000ء میں ختم کر کے مسمار کر دیا گیا تھا ا ب وہاں میرج ہال بن چکا ہے  ،  سینما گھر جہاں فلم انڈسٹریز کے شدید بحران کے باعث سٹیج ڈرامے دکھائے جاتے تھے حکومت کی طرف سے بے جا بھاری ٹیکسوں کابوجھ نہ اٹھا سکی بلآخر مجبوراً انتظامیہ کو یہ سینما گھر بھی بند کرنا پڑ ااور سینما کی عمارت گرا کر اسے ویران کردیا گیا ہے اسی طرح تاریخی  سینما کو بھی ختم کر کے گڈز ٹرانسپورٹ کے گودام میں تبدیل کر کے مذکورہ جگہ کرائے پر دیدی گئی یہ شہر میں موجود سینما گھروں کی بندش کے باعث ڈش انٹینا کے بڑھتے ہوئے رجحان نے بے ہودگی ، فحاشی اور عریانی میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے جس سے نوجوان نسل بے راہ روی کی طرف گامزن ہے قبل ازیں جو لوگ تفریح کیلئے سینما گھروں کا رخ کرتے تھے اب وہ جوئے کے اڈوں اور قحبہ خانوں میں جانے لگے ہیں بتایا جاتا ہے کہ متعلقہ محکموں کی طرف سے سینما گھروں پرلگائے جانیوالے ٹیکسز کے باعث مذکورہ سینما گھر بند کرنا پڑے شہریوں نے "جنگ " سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینما گھروں کی بندش کے بعد شہر کے مرکز میں موجود بی ایم پی سرائے میں اصلاحی سٹیج ڈرامے اور دیسی کشتیوں کے دنگل ہوا کرتے تھے جس سے شہریوں کو تفریحی کے مواقع میسر آتے تھے گذشتہ کئی سالوں سے اسے بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اسی طرح ڈیرہ غازیخان سپورٹس اسٹیڈیم منصوبہ کی عدم تکمیل سے بھی نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،بھاری بھرکم ٹیکسوں کی وجہ سے جہاں شہریوں سے تفریح کے مواقع چھین لیے گئے وہاں سینما گھروں کی بندش سے مالکان بھی معاشی طور پر مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں سینما گھروں کی بندش سے تفریح نا پید ہونے کے باعث نوجوان نسل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں  ،شہریوں نے کمشنر ڈیرہ یثرب ہنجرا اور ڈی سی او ندیم الرحمن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئےء سینما گھروں کی عمارات کی دوبارہ تعمیر اور بی ایم پی سرائے کی سابقہ پوزیشن بحال کرنے کیساتھ ساتھ سپورٹس اسٹیڈیم کے منصوبے کے بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
تازہ ترین