چین کے جنوب مغربی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آگیا ہے۔
بیجنگ سے چینی میڈیا کے مطابق رہائشی علاقے زیر آب آگئے ہیں، جبکہ سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے نکالا گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں۔
چینی میڈیا کے مطابق چین کے جنوبی علاقوں میں اگلے 10 روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔