گجرات (نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی ضلع گجرات کے زیر اہتمام اسلامک سنٹر میں عبدا لستار اید ھی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، جماعت اسلامی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد انور وڑائچ نے نماز جنازہ پڑھائی،سیاسی و سماجی شخصیات، ڈاکٹرز، وکلاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی سول سوسائٹی کی جانب سے مختلف مقامات پر شمعیں بھی روشن کی گئیں۔