گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں ایلیٹ فورس کو دھمکیاں دینے والوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے کچہری چوک کے قریب ایلیٹ فورس کے جوانوں سے بدتمیزی کرنے، کارسرکار میں مداخلت کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ایلیٹ ٹیم نمبر14کے ہیڈ کانسٹیبل ظہیر سلطان کی رپورٹ پر ظفر بٹ وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔