گجرات (نمائندہ جنگ) انگلینڈ میں بچے حوالگی کیس کا رنج، ملزم کی گجرات میں سابق بیوی کے اہل خانہ کو فون کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں، مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے ٹیلی فون پر عامر عباس اور اس کی والدہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر انگلینڈ میں مقیم نصر اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزم نصر اللہ کی شادی مدعی مقدمہ عامر عباس کی ہمشیرہ سے ہوئی، بعد ازاں طلاق ہوگئی، جس پر مدعی مقدمہ کی ہمشیرہ نے انگلینڈ میں ملزم نصر اللہ سے بچے حاصل کرنے کیلئے کیس دائر کر رکھا ہے، جس پر ملزم نے ٹیلی فون پر عامر عباس اور اس کی والدہ کو دھمکیاں دیں۔