• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے پری ویڈینگ راؤنڈ 2 کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی جولائی میں ہونے والی شادی سے قبل تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم اب مئی کے اختتام پر پری ویڈینگ کا راؤنڈ 2 منعقد کیا جائے گا، جو ایک کروز شپ پر منعقد ہورہا یے، 28 سے 30 مئی تک جاری رہنے والی تین روزہ تقریبات کے دوران یہ کروز شپ اٹلی سے جنوبی فرانس کے ساحل کا سفر مکمل کرے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈینگ راؤنڈ 2 میں تقریباً 8 سو مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا، جن کی خدمت کے لیے کروز شپ کا عملہ 6 سو ارکان پر مشتمل ہوگا، جو مہمانوں کی رہائش سے لے کر کھانے پینے تک کا خاص خیال رکھے گا۔

28 مئی سے شروع ہونے والا یہ سفر اٹلی سے روانہ ہوگا اور 2365 ناٹیکل میل (4380 کلومیٹر) کا فاصلہ طے کرکے جنوبی فرانس کے ساحل پر پہنچے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان شادی سے پہلے دوسری بار منعقد ہونے والی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے جبکہ ممکنہ طور پر شلوکا مہتا اور آکاش امبانی کے قریبی دوست و اداکار رنبیر کپور اور ان کی اہلیہ و اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ان تقریبات کا حصہ ہوں گے۔

ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی اور نیتا امبانی اپنے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کو یاد گار بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، یہ جوڑا 12 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائے گا۔

اس سے قبل یکم سے 3 مارچ تک بھارتی ریاست گجرات کے علاقے جام نگر میں بھی شادی سے قبل تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں بالی ووڈ اسٹارز سمیت دنیا بھر سے معروف کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

گزشتہ ماہ آننت امبانی کی سالگرہ اور ان کی جلد ہونے والی شادی کی خوشی میں بھی نجی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی کہ اس تقریب میں عالمی شہرت یافتیہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سمیت شرکت کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید