کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے مرکزی پریس سیکرٹری حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ 15 جولائی کو چمن میں شہداء اسلام کانفرنس اور 14 جولائی کو عبدالرحمٰن زئی میں امریکہ مردہ باد کانفرنس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت نظریاتی تحصیل چمن کے امیر حاجی فیض اللہ خواجہ سالار عبدالولی مفتی زین العابدین محمد حنیف حنفی حافظ حبیب اللہ مختار‘ تحصیل گلستان کے یحییٰ مجاہد عبدالقادر گلستانی حافظ محمد ذکریا سے گفتگو میں کیا جمعیت نظریاتی چمن اور گلستان کے رہنمائوں نے مرکزی پریس سیکرٹری کانفرنسز کی تیاریوں سے آگاہ کیا سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ چمن میں شہداء اسلام عبدالرحمن زئی میں امریکہ مردہ باد کانفرنس سیاست کیلئے اہمیت کی حامل ہے اور کانفرنس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کارکنوں کی جدوجہد اور محبت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کارکنوں کی محنت رنگ لائے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی ملک کی وفادار اور مجاہدین اسلام کی حمایتی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملکی سرحدوں کے تحفظ اسلام مسلمانوں کیخلاف کفری دنیا کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے۔