کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نواں کلی بائی پاس زیارت کراس لنک روڈ پختہ نہ ہو سکا ‘ٹریفک کی روانی متاثر ‘ لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات تفصیلات کے مطابق نواں کلی بائی پاس زیارت کراس لنک روڈ چند سال قبل بنایا گیا جس پر پلوں کا تعمیراتی کام بھی جاری ہے زرغون ہائوسنگ سکیم کو توسیع دیکر روڈ سے منسلک کر دیا گیا اور بجری ڈال دی گئی لیکن اس کی پختہ تعمیر کیلئے اقدامات نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے ہر طرف گردوغبار ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پل اور بائی پاس روڈ فوری تعمیر کئے جائیں ۔