• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سے براستہ سرگودھا راولپنڈی کیلئے نئی ٹرین کے اجراکی سمری ارسال

سرگودھا (نمائندہ جنگ) محکمہ ریلوے نے ملتان سے براستہ سرگودھا راولپنڈی کیلئے نئی ٹرین کے اجراء کیلئے سمری وزارت ریلوے کو روانہ کردی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین ملتان سے صبح 8 بجے روانہ ہوگی جو شام 4 بجے راولپنڈی پہنچے گی اور خانیوال ‘ عبدالحکیم‘ شورکوٹ‘ جھنگ‘ سلانوالی‘ شاہین آباد‘ سرگودھا‘ بھلوال‘ ملکوال‘ منڈی بہاؤالدین‘ لالہ موسیٰ‘ جہلم‘ گوجر خان سٹاپ کریگی۔ کرایہ عام ٹرینوں سے کم رکھا جائیگا۔
تازہ ترین