• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ میں آج پارہ 49 ڈگری تک جانے کا امکان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمۂ موسمیات کے مطابق نواب شاہ میں پارہ 49 ڈگری تک جا سکتا ہے جبکہ کراچی میں 42 ڈگری جیسی گرمی محسوس ہونے کا امکان ہے۔

 لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 44 یا 45 ڈگری تک جائے گا۔

فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، بہاول پور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی گرمی زور دکھائے گی جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں درجۂ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

کل سے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، 10 دنوں تک شدید گرمی رہے گی اور درجۂ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ 

ماہرین کا مشورہ ہے کہ تیز دھوپ سے بچیں اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں، گرمی میں پانی کا استعمال بڑھا دیں۔

قومی خبریں سے مزید