• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا دلجیت دوسانجھ نے بھارتی شہریت چھوڑ دی؟

گلوکار دلجیت دوسانجھ — فائل فوٹو
گلوکار دلجیت دوسانجھ — فائل فوٹو 

معروف پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دلجیت دوسانجھ 2022ء سے امریکا کے پاسپورٹ پر سفر کر رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس اب بھارتی شہریت نہیں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دلجیت دوسانجھ نے مبینہ طور پر 2022ء میں امریکی شہریت حاصل کر لی تھی اور وہ تب سے مبینہ طور پر ای ویزا کے ذریعے بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گلوکار نے اپنے حالیہ بھارتی دوروں کے دوران امریکی پاسپورٹ استعمال کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دلجیت دوسانجھ کو ممبئی میں آخری بار بھارتی پاسپورٹ 2018ء میں جاری کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی شہریت حاصل کرتے ہوئے گلوکار نے کیلیفورنیا کے ایک پرتعیش بنگلے کو اپنی رہائش گاہ ظاہر کیا تھا۔

دلجیت دوسانجھ نے ابھی تک خود ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے، تاہم بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں گلوکار کی شہریت کے حوالے سے کیا گیا دعویٰ سوشل میڈیا پر ایک نیا موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید