• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جرمنی کو یورپ میں اپنا اہم شراکت دار تصور کرتا ہے، وزیر اعظم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کو یورپ میں اہم شراکت دار تصور کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بات جرمنی کی این جی او گلوبل بریجز، برلن کے وفد کیساتھ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔

وفد میں گلوبل بریجز کے چیئرمین بورڈ ف ڈائریکٹرز ہینس ایلبرٹ اور چیف ایگزیکٹوآفیسر، نکولس البرچٹ شامل تھے۔ وفد میں جرمنی سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد اور سرمایہ کار بھی شامل تھے۔ 

ملاقات میں پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر الفریڈ گرینیس بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے وفد سے جرمن زبان میں گفتگو کی۔ 

وفد کے شرکاء وزیر اعظم کی جرمن زبان میں بات چیت سے محظوظ ہوئے۔ جرمن وفد کے سربراہ نے جرمن زبان میں گفتگو پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور جرمنی کو یورپ میں اہم شراکت دار تصور کرتا ہے۔ 

وزیر اعظم  نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سطح کو مزیدبڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جرمن سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید