وزیراعظم شہباز شریف نے سپلائی چین اور قیمتوں سے متعلق امور پر کمیٹی قائم کردی۔
کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین کریں گے، جس کے ارکان میں وفاقی وزیر پیٹرولیم اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے رانا تنویر حسین نے کہا کہ 18 رکنی کمیٹی میں 15 قومی اسمبلی کے ارکان بھی شامل ہیں۔ کمیٹی 4 ہفتوں کے اندر اپنی سفارشات وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کمیٹی کا سیکرٹریٹ فوڈ سیکیورٹی کی وزارت میں قائم کیا جائے گا، کمیٹی سپلائی چین سمیت بےضابطگیوں اور بلیک مارکیٹنگ کا جائزہ لے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی بے ضابطگیوں کے کنٹرول کےلیے سفارشات مرتب کرے گی اور سبسڈی کی فراہمی کی موجودہ نظام کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ کسانوں کو براہ راست سبسڈی فراہم کرنے کے نظام پر بھی سفارشات دے گی، کمیٹی گیس کی قیمتوں سے اصلاحات کے اثرات کا بھی جائزہ لے گی۔