کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے اپنے ادارے کے کثیر تعداد میں قابل افسران کی قابلیت کو نظر انداز کرتے ہوئے مجوزہ منصوبے کے لیے نجی کنسلٹنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ منصوبے کا نام "کنسلٹنسی سروسز برائے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کنسلٹنٹ فار کوالٹی اشورینس اینڈ کوالٹی کنٹرول برائے توسیع علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ" رکھا گیا ہے۔