وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد سے کمسن بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم اشتہاری بھی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے گزشتہ سال کمسن بچی کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کی تھیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے متاثرہ بچی کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنا رکھا تھا اور قابل اعتراض مواد متاثرہ بچی کے بھائی کو بھی شیئر کیا۔