• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی آر پر رؤف حسن کے اعتراضات اسلام آباد پولیس نے مسترد کردیے


اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن پر حملے کی ایف آئی آر پر ان کی جانب سے کیے گئے اعتراضات مسترد کردیے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کی تحریری درخواست پر ایف آئی آر کا متن بنایا گیا۔ تحریری درخواست پر رؤف حسن کے دستخط اور انگوٹھے کا نشان ہے۔

پولیس نے کہا کہ رؤف حسن واضح کریں تحریری درخواست اور ایف آئی آر کے متن میں کیا فرق ہے۔ تحریری درخواست کے متن کے مطابق دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ترجمان پولیس نے مزید کہا کہ دفعات میں اقدام قتل، جان سے مارنے کی دھمکی اور زخمی کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔ رؤف حسن نے جب درخواست دی اس وقت ان کی لیگل ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید