• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘ اصغر اچکزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نےکوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی اور پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت کے بل کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں اور میڈیا کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صدر عبدالخالق رند ، جنرل سیکرٹری بنارس خان اور دیگر صحافیوں سے اظہاریکجہتی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ، صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالباری کاکڑ ، صوبائی ترجمان ولی داد میانی ، ثناء اللہ کاکڑ ، شیر بابو درانی ، ملک عبدالحکیم کاکڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اصغر اچکزئی نے کہا کہ میڈیا کو اپنی ذمہ داری انجام دینے کے لئے پرسکون ماحول مہیا کرنا چاہئے لیکن جس طرح سیاسی جماعتوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اسی طرح میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ، جس طرح کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی ، ہم کوئٹہ پریس کلب اور صحافیوں کے ساتھ آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کے حوالے سے ساتھ کھڑے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید