• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی مالی خود مختاری کہاں ہے؟ مزمل اسلم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی مالی خود مختاری کہاں ہے؟ حکومت ٹیکس اور ریلیف کے بارے میں فیصلے نہیں کرسکتی تو یہ مینڈیٹ کی توہین ہے۔

اپنے ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت تاریخ بنانے جارہی ہے، 24 مئی کو بجٹ پیش کریں گے، نئےسال کا بجٹ بھی ذمےداری کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جس میں عوامی خدمات کی بہتری پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی ہے۔

مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کرغزستان میں پھنسے طلبہ خیبرپختونخوا حکومت سے رابطےکر رہے ہیں،  صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو واپس لائے۔

ان کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی اب خصوصی فلائٹ آپریشن ختم کرنا چاہ رہی ہے، جب تک ضرورت ہے خیبرپختونخوا حکومت کی فلائٹس کو جاری رکھا جائے۔

قومی خبریں سے مزید