• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا پیمرا کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

اس حوالے سے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن درخواست گزار ہیں۔

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی اور صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد نے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ رپورٹرز کی نمائندہ تنظیمیں ہیں۔

پیمرا نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست میں سیکریٹری اطلاعات اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے 21 مئی کو ترمیمی نوٹیفکیشن سے عدالتی رپورٹنگ سے متعلق ہدایات جاری کیں، پیمرا کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی پیمرا کے نوٹیفکیشن میں غلط تشریح کی گئی۔

درخواست میں پیمرا کا نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دے کر کالعدم اور درخواست پر حتمی فیصلے تک معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید